سلمان خان

سلمان خان نے پاپارازیوں کے رویے پر انہیں سخت وارننگ دیدی

ممبئی (شوبز ڈیسک) ممبئی کے اسپتال کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر پاپارازی کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے۔سلمان خان، جنہیں حال ہی میں ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر فوٹوگرافرز کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا، نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تصاویر کے ساتھ ایک سخت پیغام بھی لکھا۔

اداکار نے الزام عائد کیا کہ بعض فوٹوگرافرز ان کے مشکل وقت کو مواد بنا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ جب وہ اسپتال کے حساس لمحات میں موجود ہوں تو ایسے وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ میڈیا کا ساتھ دیا ہے، ان کے ساتھ تعلقات رکھے اور ان کے روزگار کے مواقع کو بھی سپورٹ کیا، لیکن اگر کوئی ان کے دکھ یا مشکل صورتحال کو کمانے کا ذریعہ بنائے گا تو یہ قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اب بھی اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔سلمان خان نے مزید سخت لہجے میں کہا کہ اگر آئندہ کسی نے ایسے حالات میں ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی تو وہ بھرپور جواب دیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں