ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا نکلے اور وہ ان سے شادی بھی کرنے کے خواہش مند تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں جوانی میں مبتلا تھے اور انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ بتایا تھا کہ وہ ریکھا سے شادی کرنے کے خواہش مند بھی تھے۔ ایک شو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جوانی میں ریکھا کی محبت اور عشق میں گرفتار تھے۔
اداکار نے یاد دلایا کہ ریکھا اور وہ پڑوسی ہوا کرتے تھے، اور وہ صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھ کر اداکارہ کو واک پر جاتا دیکھنے کیلئے تیار ہوکر باہر کھڑے ہوجاتے تھے۔ سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ریکھا کی وجہ سے ہی یوگا کلاسز کیلئے داخلہ لیا اور وہ بس اداکارہ کو دیکھنے کیلئے جاتے تھے جبکہ یوگا میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔اِس کے بعد، سلمان نے بتایا کہ وہ گھر جا کر سب کو بتا دیا کرتے تھے کہ جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو ریکھا سے شادی کریں گے۔ سلمان نے مذاق میں کہا شاید یہی وجہ ہے کہ میری شادی نہیں ہوئی۔









