ممبئی (شوبز ڈیسک)مسلمان خان شادی سے اتنے ہی دور ہیں جتنا وہ اس سے متعلق سوالات سے اجتناب برتتے ہیں۔
لیکن ٹوئٹر پر ایک پرستار نے 1990 کی دہائی کے انٹرویو کی ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے جوہی چاولہ کے والد سے اداکارہ کا ہاتھ مانگا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔سلمان خان نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں جوہی چاولہ کیلئے کیوں مسترد کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے بعد ازاں 1995 میں کاروباری شخصیت جے مہتا سے شادی کی تھی۔ویڈیو میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ جوہی بہت پیاری لڑکی ہے، بہت خوبصورت، میں نے ان کے والد سے پوچھا تھا کیا آپ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کریں گے، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔انٹرویو لینے والی میزبان نے کہا کہ انکار کیوں کیا؟ سلّو بھیا کہنے لگے پتا نہیں، شاید میں اس کیلئے موزوں نہیں تھا۔









