ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہو کر برساتی نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بس میں 40 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔