ریاض (نیوز رپورٹر)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جرمنی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس 2025 کے موقع پر امریکی سینیٹر کرس وین ہولن سے ملاقات کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں شخصیات کے درماین علاقائی اور بین الاقوامی صور حال پر تبادلہ خیال ہوا۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور کانفرنس کے دیگر شرکا بین الاقوامی سطح پر تازہ صورت حال پر روشنی ڈالیں گے۔
اسی طرح کثیر جہتی عمل کو مضبوط بنانے کی صورتوں پر بھی بات ہو گی جو بین الاقوامی امن و سلامتی میں کردار ادا کر سکیں۔









