ریاض (انٹرنیشنل نیوز)سعودی وزارت صحت نے مملکت کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں نیپا وائرس سے بچنے کے لیے ضابطہ کار جاری کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایاکہ نیپا وائرس کے مریضوں کے علاج کا ضابطہ کار بھی جاری کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ ضابطے جاری کیے جارہے ہیں۔سعودی وزارت صحت کا کہنا تھاکہ ابھی تک سعودی عرب میں نیپا وائرس کے مریضوں کا انکشاف نہیں ہوا اور نہ ہی بھارت سے آئیکسی شخص میں نیپا وائرس کی کوئی اطلاع ملی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق نیپا وائرس انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔









