ریاض(نیوز رپورٹر)سعودی عرب کا 60 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ اردن کی نصیب کراسنگ سے شام میں داخل ہو گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں داخل ہونے والے 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ میں امدادی سامان میں شیلٹر، خوراک، طبی سامان اور دیگر اشیا موجود ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے تحت اب تک 174 ٹرک امدادی سامان لے کر شام بھیجے جا چکے ہیں ۔شاہ سلمان مرکز شامی پناہ گزینوں اور فروری 2023 کے زلزلہ متاثرین کو بھی امداد فراہم کررہا ہے۔









