ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی عوام کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈانیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ویڈیو کال کے ذریعے سوڈان سے متعلق امدادی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
شہزادہ فیصل نے جدہ مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر متحارب فریقوں کے درمیان سعودی عرب اور امریکا کی ثالثی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ سوڈانی عوام تشدد سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری مدد کے منتظر ہیں۔









