ریاض (نیوز رپورٹر )سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پوتین کے درمیان فون پر ہونے والے حالیہ تبادلہ خیال کا خیر مقدم کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ دونوں رہنماں کی میزبانی کے لیے سعودی عرب تیار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں میزبانی کرنے اور امن کے لیے کوششوں میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا سیاسی حل نکل سکے۔









