ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق ہونا چاہیے۔
عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پیش رفت پر قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کو سراہا۔وزارت خارجہ نے معاہدے کی پاسداری اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے مطالبہ کیاکہ اسرائیلی قابض افواج غزہ کی پٹی اور تمام دیگر فلسطینی و عرب علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائیں اور بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔