ریاض( نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔
ذوالحجہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے، علاوہ ازیں اسی ماہ جانور کی قربانی کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے، پاکستان میں بھی ذالحج کا چانددیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔









