• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پولیو سرٹیفکیٹ

پولیو سرٹیفکیٹ

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار

مسافر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہوئے انسداد پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں، بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی،ترجمان پی آئی اے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 14, 2025
in صحت و تعلیم
0 0
0

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہوئے انسداد پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں، بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کچھ دنوں سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب سعودی حکومت نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جانے والے ہر مسافر کے لیے چاہے وہ عمرہ، اقامہ، زیارت کسی بھی غرض سے جائے، پولیو سے بچاﺅکی ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں۔سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر سرکاری یا نجی ہسپتال کی مہر ہونا لازمی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور تمام ایئر لائنز سے سفر کرنے والوں پر ہوگا۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے پہلے ہی ایک سرکلر جاری کیا جا چکا ہے جس میں تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن ممالک میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے، وہاں سے روانگی یا ٹرانزٹ کے بعد سعودی عرب آنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پولیو سرٹیفکیٹسعودی عربلازمی قرارمسافروں
Previous Post

پی ٹی آئی آئی کے اردگرد جو سیاسی جماعتیں وہ ان کے ساتھ نہیں بیٹھیں گی،اختیارولی خان

Next Post

پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا، چینی وزارت د فاع

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
شیاؤ گانگ

پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا، چینی وزارت د فاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
چین

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading