ریاض (انٹرنیشنل نیوز)ریاض میں بھارت کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہریوں کے لیے ای ویزا بحال کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ پہلے الیکٹرانک ویزا کو پانچوں کیٹگریز میں بحال کر دیا گیا ہے۔ ان کیٹگریز میں سیاحت، تجارت، علاج، دوروں اور کانفرنسوں میں شرکت شامل ہے۔ ان پانچوں کیٹگریز میں تمام دستیاب مدت کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔جمہوریہ ہند کے سفارت خانے نے ای ویزا حاصل کرنے کے خواہاں سعودی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لنک کے ذریعے درخواستیں پر کریں اور جمع کرائیں۔ مزید معلومات سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جا کر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں









