ریاض(نیوز رپورٹر)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سعودی وزیرد فاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات، دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے، باہمی مفادات کے حصول کے لیے تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور سکیورٹی کی بنیادیں قائم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔