• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
بہترین قاری

سعودی آل الشریف دنیا کے بہترین قاری، ایران کے یونس سب سے بہترموذن قرار

News Editor by News Editor
اپریل 8, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کونسلر ترکی آل الشیخ نے عطر الکلام پروگرام کی آخری قسط میں 20 فاتحین کو انعامات سے نواز دیا۔

اذان کیٹگری میں سعودی محمد آل شریف سب سے آگے نکل گئے اور 20 لاکھ ریال کا انعام حاصل کیا۔ تلاوت کی کیٹگری میں پہلا انعام 30 لاکھ ریال تھا جو ایران کے یونس شاھمرادی نے حاصل کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قرآن و اذان کا یہ مسابقہ اپنے اختتام کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 6 ریکارڈ بھی اپنے نام کرگیا۔ پہلا ریکارڈ یہ تھا کہ یہ ملکوں تعداد کے اعتبار سے قران کا سب سے بڑا مقابلہ تھا۔

دوسرا یہ ملکوں کی تعداد کے اعتبار سے اذان کی کیٹگری میں بھی سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ تیسرا یہ شرکت کرنے والوں کی تعداد کے اعتبار سے تلاوت کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ چوتھا یہ شرکا کی تعداد کے اعتبار سے اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ پانچواں ریکارڈ یہ تھا کہ اپنے انعام کیاعتبار سے تلاوت قرآن کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ عطر الکلام نے چھٹا ریکارڈ یہ بنایا کہ انعام کو مد نظر رکھ کر یہ اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ بن گیا۔

عطر الکلام کی آخری قسط میں چانسلر ترکی آل الشیخ نے تلاوت اور اذان کی کیٹگریز کے مقابلے کے انعامات تقسیم کیے۔ تلاوت کے زمرے میں ایرانی یونس شاھمرادی کے بعد سعودی عبد العزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے 20 لاکھ ریال، مراکش کے زکریا الزریک نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔ مراکش کے ہی عبد اللہ الدغری نے چوتھی پوزیشن پر آکر 7 لاکھ ریال انعام پایا۔اذان کے زمرے میں پہلا مقام سعودی محمد آل الشریف نے 20 لاکھ ریال انعام کے ساتھ جیتا۔

دوسرا مقام انڈونیشیا کے ضیا الدین بن نزار الدین نے پایا اور 10 لاکھ ریال کی رقم وصول کرلی ۔ تیسرا فاتح رھیف الحاج تھا جس نے 5 لاکھ ریال بطور انعام حاصل کرلیے۔ برطانوی ابراہیم اسد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی 300 ہزار ریال بھی جیت لیے۔مسابقہ میں قرآن اور اذان کی کیٹگری کے پہلے دس دس شرکا کو انعامات دئیے گئے تھے۔ اس طرح 20 فاتحین کو 12 ملین ریال کے انعامات سے نوازا گیا۔اس سال عطر الکلام مقابلے کے فاتحین کو تاج پہنانے کی قسط کا آغاز مقابلے کے پہلے ایڈیشن کے فاتح مراکش کے قاری یونس غربی کی تلاوت اورترکی کے محسن کارا کی اذان سے کیا گیا تھا۔

عالمی مسابقہ قرآن و اذان اس سال رابطہ عالم اسلامی کی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت منعقد کیا گیا۔ یہ مقابلہ بھی سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے عالمی اقدامات میں سے ایک تھا۔اس سال مقابلے کے لیے پہلے کوالیفائر کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔

اس مرحلہ میں 165 ملکوں کے 50 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل کوالیفائر مرحلہ تک صرف 50 افراد پہنچے تھے۔ یہ 50 افراد عطر الکلام میں قرآن اور اذان کی دو کیٹگری میں حصہ لے رہے تھے۔ اس آخری کوالیفائر مرحلہ کو ٹی وی چینل ایم بی سی اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا گیا۔
٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بہترین قاریسعودی آل الشریف
Previous Post

روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں چھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا سنگ میل عبور

Next Post

مسیحیوں کیلئے ایسٹر کا تہوار سرمایہ افتخار ہے : پروفیسر الفرید ظفر

News Editor

News Editor

Next Post
پروفیسر الفرید ظفر

مسیحیوں کیلئے ایسٹر کا تہوار سرمایہ افتخار ہے : پروفیسر الفرید ظفر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading