سری لیلا

سری لیلا اور تلک ورما کے درمیان تعلقات کی خبروں پر والدہ کی لب کشائی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سری لیلا کی والدہ ڈاکٹر سوارنالتا نے اپنی بیٹی اور کرکٹر تلک ورما کے درمیان تعلقات کی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا۔ڈاکٹر سوارنالتا نے کہا کہ ان افواہوں میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں اور یہ محض لوگوں کے تخیلات کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لیلا اس وقت اپنی فلموں اور جون میں ہونے والے نیٹ پی جی امتحان کی تیاری پر مکمل توجہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ اس وقت اپنی تعلیم اور کیریئر کو متوازن انداز میں آگے بڑھا رہی ہیں جبکہ ذاتی معاملات کے لیے ابھی ان کے پاس کافی وقت موجود ہے۔اس سے قبل سری لیلا کی ٹیم نے بھی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ اور تلک ورما نہ کبھی ملے ہیں اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی رابطہ ہوا ہے۔ ٹیم کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیاں من گھڑت ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں