کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا کی عدالت نے پولیس کے سابق سربراہ پوجتھ جے سندرا اور سابق سینئر دفاعی عہدیدار ہیماسری فرنینڈو کو 2019 کے ایسٹر بم دھماکوں کے مقدمے میں انٹیلیجینس کے خبردار کے باوجود حملے روکنے میں ناکامی پر سزائے موت سنا دی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت پرمننٹ ٹرائل ایٹ بار نے دونوں سابق عہدیداروں کو متعدد الزامات میں قصوروار قرار دیا اور انٹیلی جنس کی جانب سے خبردار کرنے کے باوجود حملوں کو روکنے میں ناکامی، مجرمانہ غفلت، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت سزا سنائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت دفاع کے سابق سیکریٹری ہیماسری فرنینڈو اور سابق پولیس چیف پوجتھ جے سندرا کے وکلا کا اس فیصلے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔