• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
سریے

سریے کی فی ٹن قیمت میں 55ہزار روپے تک کمی

News Editor by News Editor
اکتوبر 19, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی(کامرس ڈیسک)ڈالر کی قدر میں کمی اور ترقیاتی سرگرمیاں محدود ہونے کے سبب سریے کی فی ٹن قیمت 45 سے 55 ہزار روپے گھٹ گئی

تاہم قیمت میں کمی کے باوجود سریے کی خریداری محدود رہی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے ابتدا میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو اب مارکیٹ میں 2 لاکھ 50 ہزار تا 2 لاکھ 60ہزار روپے فی ٹن میں دستیاب ہے۔

اسٹیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد لوگ توقع کرنے لگے ہیں کہ اب ہر چیز سستی ہوجائے گی لیکن سریے کی قیمت میں حالیہ کمی مختصر دورانیے پر مبنی ہوگی کیونکہ اسٹیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے پاس مطلوبہ خام مال (اسکریپ)کی قلت کا سامنا ہے، خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسٹیل انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہیں اور آنے والے دنوں میں اگر سود کی شرح میں کمی واقع ہوئی تو تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہوجائے گی جس کے نتیجے میں نہ صرف سریے کی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی بلکہ اس کی قیمت میں دوبارہ اضافے کا رجحان پیدا ہوجائے گا۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)کے چیئرمین آصف سم سم نے بتایا کہ سریے کی قیمت میں اگرچہ کمی واقع ہوئی ہے لیکن غیر یقینی معاشی حالات، مہنگائی اور زائد شرح سود جیسے عوامل کے باعث مقامی سرمایہ کار اور اوورسیز پاکستانیوں کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری رک گئی ہے جس سے سندھ بالخصوص کراچی میں منظم شعبے کے مجوزہ نئے رہائشی و کمرشل پراجیکٹس پر کام کا آغاز التوا کا شکار ہوگیا ہے، اس طرح سے شہر میں منظم شعبے کی تعمیراتی سرگرمیاں 50 فیصد سے بھی گھٹ گئی ہیں جبکہ کسٹمرز کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر اور کنسٹرکشن لاگت بڑھنے سے زیر تعمیر سیکڑوں رہائشی و کمرشل پراجیکٹس سست روی کا شکار ہیں۔

آصف سم سم نے بتایا کہ سریے کی قیمت میں حالیہ کمی سے 120 گز کے سادہ اسٹرکچر کی لاگت میں صرف 1 لاکھ 35 ہزار روپے سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے لیکن سیمنٹ سمیت دیگر بلڈنگ میٹیریل کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے جس سے فی یونٹ لاگت میں قابل ذکر نوعیت کی کمی واقع نہیں ہورہی جبکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام کی قوت خرید بھی بری طرح متاثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جاری نامساعد حالات میں بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نہ صرف غیریقینی کیفیت سے دوچار ہیں بلکہ انہیں لیکویڈٹی کرنچ کا بھی سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ منظم شعبے کے بلڈرز و ڈیولپرز طے شدہ مجوزہ نئے رہائشی و تجارتی منصوبوں کے آغاز سے گریزاں ہیں۔

آصف سم سم نے بتایا کہ آباد کے پرزور مطالبے اور ڈیمانڈ گھٹنے پر سریے کی قیمت میں کمی تو کردی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں سریے کے دستیاب ذخائر کو تیز رفتاری سے فروخت کرنے کی خواہش مند سریا ساز کمپنیاں تعمیراتی شعبے کو اس خوف میں بھی مبتلا کررہی ہیں کہ آنے والے دنوں میں سریے کی قیمت دوبارہ بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں منظم کارٹیل سرگرم ہے جن کے احتساب اور نظر رکھنے کے لیے مسابقتی کمیشن قائم کیا گیا ہے لیکن یہ محسوس ہوتا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن پاکستان اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے اور منظم کارٹیل کو لگام دینے میں ناکام ہوگیا ہے لہذا نگراں وزیراعظم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ کمپٹیشن کمیشن پاکستان میں اصلاحات لائے اور معیشت میں بے قاعدگیوں پر قابو پانے کے لیے اس ادارے کو متحرک کرکے اس کی اہمیت کو اجاگر کرے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سریے کی قیمت گھٹنے سے کم آمدنی کے حامل طبقے کے لیے مکانات سستی لاگت میں تیار کرنا ممکن نہیں ہے، سستے لاگت کے مکانوں کی تعمیرات کے لیے سریے کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ سیمنٹ سمیت دیگر بلڈنگ میٹیریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانا ضروری ہے۔مقامی اسٹیل ڈیلر محمد ساجد نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے سریے کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں اور حالیہ دنوں میں قیمتیں گھٹنے کے باوجود سریے کی فروخت 60 فیصد کم ہے، کراچی میں فی الوقت پنجاب اور اسلام آباد کی فیکٹریوں سے آنے والے بلند معیار کے سستے سریے کی ڈیمانڈ ہے جن کی قیمتیں کراچی کی فیکٹریوں کی بہ نسبت 7 سے 8 ہزار روپے فی ٹن کم ہیں۔انہوں بتایا کہ مذکورہ سریا فرنس میں بنایا جاتا ہے، کراچی میں تیار ہونے والا سریا بالحاظ قیمت اب بھی پنجاب اور اسلام آباد کے سریے کی قیمتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، 60 گریڈ کا حامل سریا بڑے تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے جو کہ شیڈڈ اسٹیل سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ انفرادی نوعیت کے گرانڈ پلس ون مکانوں کی تعمیرات میں 40 گریڈ کا سریا استعمال ہوتا ہے جوکہ شپ پلیٹوں سے تیار کیا جاتا ہے۔اسکریپ کے ایک کباڑی محمد ابراہیم نے بتایا کہ اسٹیل فیکٹریوں کی جانب سے اسکریپ کی ڈیمانڈ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اسکریپ کی فی کلو گرام قیمت 180 روپے سے گھٹ کر 120 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سریےکامرس ڈیسک
Previous Post

چاول ،دالوں کی قیمتوں میں 30روپے تک کمی ، نوٹیفکیشن جاری

Next Post

چین اور روس کے درمیان توانائی تعاون عملی تعاون کا نمونہ ہے، چینی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
فلسطین -اسرائیل تنازع

چین اور روس کے درمیان توانائی تعاون عملی تعاون کا نمونہ ہے، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading