• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
قمر زمان کائرہ

سرینگر میں جی 20 کا انعقاد حقائق مسخ کرنے کی بھارتی ناکام کوشش ہے،قمر زمان کائرہ

News Editor by News Editor
مئی 22, 2023
in پاکستان
0 0
0

باغ(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت جی20 کانفرنس کا ایک حصہ سرینگر منتقل کر کے حقائق مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،

مقبوضہ کشمیر کھلی جیل کی مانند ہے ،مودی حکومت فریب پر مبنی منظر نامے اور جھوٹا ڈرامہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے تاہم کشمیریوں کا جذبہ آزادی قائم و دائم ہی اور پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اقوام عالم نے اقوام متحدہ کے ذریعے حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا ہے، بھارت کے وزیراعظم پنڈٹ جواہر لعل نہرو نے بھی کشمیریوں کے ساتھ یہی وعدہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ اور اقوام عالم درپیش مختلف امور پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کرکے ان کو حل کرا لیتی ہیں تاہم اقوام عالم کا کشمیریوں کے ساتھ کیاگیا دیرینہ وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت مختلف ادوار میں مظلوم کشمیریوں کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے خلاف ظلم و جبر ، تشدد ، قانونی کاروائیوں سمیت دیگر ہتھکنڈے استعمال کررہاہے جس کے ذریعے وہ کشمیر کی شناخت اور کشمیریوں کے جذبے کودبانا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت اس میں کبھی کامیاب ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کسی کی سپانسر تحریک نہیں ہے بلکہ یہ مقامی تحریک ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ کشمیری عوام کی خواہشات اور جذبات کی عکاس ہے جو نسل در نسل ان کے خون میں شامل ہے، اسے کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ گروپ۔ 20 کی کانفرنس کے ایک حصہ کو سرینگر منتقل کر کے بھارت نے حقائق مسخ کرنے کی ایک اورن اکام کوشش کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کھلی جیل کی مانند ہے، بھارت سرینگر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر کے جی۔20 کا ایک حصہ منعقد کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ وہاں امن و امان ہے اور کشمیری مزاحمت نہیں کررہے،وہ یہ ثابت کرنے کی بھی بھونڈی کوشش کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات کو پذیرائی ملی ہے حالانکہ یہ سب جھوٹ پر مبنی فریب اور فراڈ ہے جو ہمیشہ بھارت کی حکومتوں نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم ، بچہ بچہ اور ہر فرد سرینگر میں جی۔20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پہلے دن سے ہی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے دوست اور جی۔20 کے ممبر ممالک سے رابطے کئے ، اس کے اثرات سامنے آئے ہیں،کچھ ممالک نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

دیگر ممالک بھی نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جی۔20 کے سرینگر میں اجلاس کے انعقاد کے خلاف ہیں،یہ کشمیریوں کیساتھ جبر وزیادتی ہے۔ مشیر امور کشمیر نے اس امر پر زور دیا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں، انہیں اس طرح کے اجلاسوں میں شرکت کرکے بھارتی مقاصد اور ارادوں میں سہولت نہیں دینی چاہیے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بھارتیجی 20حقائقسرینگرقمر زمان کائرہناکام کوشش
Previous Post

راجہ پرویز اشرف سے وزیر خزانہ کی ملاقات ،ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Next Post

زارااکبر، عدنان خان کی 2جون کو ریلیز ہونیوالی فلم '' دیوانہ '' کی تشہیر ی مہم شروع

News Editor

News Editor

Next Post
زارااکبر،

زارااکبر، عدنان خان کی 2جون کو ریلیز ہونیوالی فلم '' دیوانہ '' کی تشہیر ی مہم شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading