• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
سرگودھا یونیورسٹی

سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتما م ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

News Editor by News Editor
مارچ 24, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

سرگودھا(تعلیم ڈیسک)سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام نوجوانوں میں الحاد پسندانہ رجحانات اور ان کے خاتمے کے لیے مناسب لائحہ عمل پر غور و فکر کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔

جس کے ذریعے نوجوان نسل میں تیزی سے پھیلتے الحاد پسندانہ رجحانات کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ سیمینار میں سابق چیئرپرسن شعبہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، چیئرپرسن شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر فرحت نسیم علوی، اسسٹنٹ پروفیسر فیروز الدین شاہ اور فیکلٹی ممبران سمیت طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد سعد صدیقی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ، منطق اور دلائل کے ذریعے نوجوان نسل میں الحاد پسندانہ رجحانات کی حوصلہ شکنی نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الحاد بنیادی طور پر معبود کے وجود سے انکار اور کفر کو کہتے ہیں۔ ایسے عقیدے کو ماننے والے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کائنات میں نعوذباللہ کوئی خدا موجود نہیں ہے بلکہ یہ خود بخود وجود میں آئی ہے اور ایک دن خود بخود ہی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عقیدہ نیا نہیں ہے بلکہ یہ نئی شکل میں ایک پرانا عقیدہ ہے۔ ماضی میں اسے دہریت کا نام دیا جاتا تھا جس کے ماننے والے کسی بھی خدا پر ایمان نہیں رکھتے۔ تقریبا تمام مذاہب کے ماننے والے کسی نا کسی خدا کی عبادت کرتے ہوئے اس کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں مگر عقیدہ الحاد انسان کو اس قید و بند سے آزاد کرتا ہے جس میں مذہب ان لوگوں کو پابند کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام تو ہمیں اس بات پر پختہ یقین رکھنے کا حکم دیتا ہے کہ اس کائنات کو چلانے والی ایک عظیم ذات ہے جو کن کہے تو فیکون ہو جاتا ہے۔ الحاد پسندانہ نظریات، دین اسلام کی متضاد شکل ہیں،اس عقیدے کا اصل مقصد دین اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنا ہے۔ مغربی قوتیں ذرائع ابلاغ کے غلط استعمال سے ہماری نوجوان نسل کی شخصیت کو مسخ کر رہی ہیں جس سے ہماری معاشرتی، سماجی اور ایمانی زندگی تباہی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مغرب ہمارے ایمانی نظریات میں تشکیک پیدا کرتے ہوئے مسلمانوں کو شک و شبہ میں ڈال رہا ہے۔ اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عقائد پر یقین کامل رکھنے کے ساتھ ساتھ خود کو اللہ کی عبادت میں مشغول کرتے ہوئے دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا تاکہ کوئی بھی ہماری اس رسی کو نہ توڑ سکے جس کو تھام کر ہم اللہ کے قریب ہوتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر فرحت نسیم علوی نے ڈاکٹر سعد صدیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سرگودھا یونیورسٹیسیمینارعلوم اسلامیہمشغول
Previous Post

جاپان میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Next Post

شوگر خاموش بیماری ہے اس پر قابو نہ پایاجائے تو جان لیوا بن جاتی ہے،

News Editor

News Editor

Next Post
شوگر

شوگر خاموش بیماری ہے اس پر قابو نہ پایاجائے تو جان لیوا بن جاتی ہے،

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading