لاہور کے سروسز اسپتال میں ایک معمولی تلخ کلامی نے سنگین رخ اختیار کر لیا جب پولیس اہلکاروں نے او پی ڈی میں گھس کر ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق ایک مریض نے ناراضی کے بعد اپنے بھائی، جو پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر ہے، کو بلایا۔ سب انسپکٹر تین وردی اور تین سادہ لباس اہلکاروں کے ساتھ پہنچا اور طبی عملے پر حملہ کر دیا۔ عملے کو کمروں سے نکال کر زد و کوب کیا گیا، جبکہ بیچ بچاؤ کرانے والے دیگر اسٹاف کو بھی نہ بخشا گیا۔
واقعے پر ڈاکٹرز نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔