صبا فیصل

سجل علی کے ڈرامے پر تنقید، صبا فیصل بھی نادیہ خان کے خلاف بول پڑیں

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔نادیہ خان نے ایک ڈرامے کے سین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ سجل علی کا کردار خطرے سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے صرف آہستہ آواز میں کوئی ہے کہہ رہا تھا، جبکہ ایسی صورتِ حال میں کردار کو زور سے مدد کے لیے پکارنا چاہیے تھا۔انہوں نے اس منظر کی نقل بھی اتاری اور کہا کہ اس میں زیادہ موثر اداکاری کی ضرورت تھی۔

نادیہ خان کے اس تبصرے اس سے قبل صائمہ اکرم چوہدری اور مایا علی بھی نادیہ خان کے مقف پر ناراضی کا اظہار کر چکی تھیں، جبکہ اب اداکارہ صبا فیصل بھی ان کے خلاف سامنے آ گئی ہیں۔صبا فیصل نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نادیہ خان! آپ اپنے گھر کے لیونگ روم میں نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بیٹھی ہیں، آپ اپنے ہی فنکاروں کے بارے میں اس طرح کیوں بات کرتی ہیں؟ آخر آپ کون ہوتی ہیں واحد سجل علی پر تنقید کرنے والی؟

اپنا تبصرہ لکھیں