صنم جاوید

سانحہ 9 مئی ‘ صنم جاوید کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

لاہور (کورٹ نیوز) سانحہ 9 مئی میں سزا یافتہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست سماعت کے لئے مقررہوگئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 2 جون کو سماعت کرے گا۔

دو رکنی بینچ نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مقدمہ نمبر 768/23 میں صنم جاوید کو پانچ سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں