• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
گورنر پنجاب

سانحہ جڑانوالہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر ان کا دل بہت بوجھل ہے،گورنر پنجاب

News Editor by News Editor
اگست 22, 2023
in پاکستان
0 0
0

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ سانحہ جڑانوالہ انتہائی افسوسناک ہے .

جس پر ان کا دل بہت بوجھل ہے اور جس طرح جڑانوالہ کی مسیحی برادری نے 16اگست کے واقعات کے بعد دکھ اور پریشانی کے لمحات جھیلے اسی طرح وہ بھی بہت افسردہ و آزردہ ہیں اور ان کا یقین ہے کہ جہاں پیار، محبت اور اخلاقی قدریں مضبوط ہوں وہاں اس قسم کے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئیں لیکن اب جبکہ بد قسمتی سے یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہو چکا ہے تو انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ حکومت پنجاب نے بر وقت ریلیف مہیا کر کے اگرچہ مسیحی برادری کے دکھ کو کچھ کم کرنے کی کوشش کی ہے.

لیکن یہ واقعہ ایک بد نما داغ کی طرح موجود رہے گا حالانکہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ انسانیت اور پاکستانیت کے ناطے قدر و احترام جاری رکھنا ضروری ہوتا ہے تاہم مشکلات اونچا اڑانے کیلئے جواز فراہم کرتی ہیں اور ہم بھی آئندہ بہتر انداز میں اس کے مداوے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تکلیف دہ مناظر دیکھ کر انہیں بہت صدمہ ہوا کہ راتوں کو بچوں اور خواتین کو باہر پناہ حاصل کرنا پڑی تاہم پاکستان میں ایسا ایک بھی واقعہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں برداشت کے رویے کو پروان چڑھاتے ہوئے دوسروں کے جذبات و احساسات کا خیال رکھنا ہو گا جبکہ حکومت بھی اس سلسلہ میں پیش پیش رہے گی۔انہوں نے مسیحی برادری سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ملک میں پیار محبت سے رہنااور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کرناہے۔گورنر نے کہا کہ جس طرح عبادت گاہیں قابل احترام ہیں اسی طرح گھربھی قابل احترام ہیں جن پر حملے قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں برداشت کے رویوں کو پروان چڑھانا ہوگا تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونمانہ ہوں۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ واقعہ بہت بڑا سانحہ ہے تاہم مسیحی برادری کیلئے یہ بات باعث اطمینان ہونی چاہیے کہ وزیراعظم نے اپنا پہلا سرکاری دورہ جڑانوالہ کا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ واقعہ میں ملوث کسی کو نہ چھوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو جو چرچ جلے ان کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے اورجن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کو چیک ہر صورت ملے گا خواہ اس کیلئے انہیں بار بار بھی جڑانوالہ کیوں نہ آنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ متاثرین کو انصاف ملے اور ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے ساتھ انصاف ہو۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسانیتجڑانوالہگورنر پنجابمتاثرینمحسن نقوی
Previous Post

کینیڈا برٹش کولمبیا کے جنگلات میں آگ کی شدت بڑھ گئی، فوج طلب

Next Post

ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ2023کے نتائج کا اعلان کردیا

News Editor

News Editor

Next Post
بورڈ فیصل آباد

ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ2023کے نتائج کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading