• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صدرمملکت

سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے ایمان اور عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے،صدر مملکت

News Editor by News Editor
جولائی 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے ایمان اور عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے،

معرکہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، جو ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرات، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے ہجری سال نو 1445ھ /2023 ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ یکم محرم الحرام سے اسلامی ہجری کیلنڈر کے سال 1445ھ کا آغاز ہو رہا ہے، میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم، عالم اسلامی اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت ہو، آمین۔

انہوںنے کہاکہ اسلامی سال نو کا آغاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے ایمان اور عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے،اس نئے ہجری سال کے آغاز پر ہم اِس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور اْنکی تعلیمات سے سبق حاصل کریں گے اور ان کے بتائے ہوئے درس حیات کو اپنی زندگیوں میں لاگو کریں۔

انہوںنے کہاکہ اپنے معاشرے میں ہمدردی، انصاف، اتحاد اور رواداری کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،یہ اقدار ہمارے اسلامی ورثے کا مرکز ہیں اور ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔انہوںنے کہاکہ محرم اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور یہ ہماری روحانی زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز کرتا ہے تاہم محرم ایک ایسا مہینہ بھی ہے جس میں ہم اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے عظیم ساتھیوں کی معرکہ کربلا میں شہادت اور قربانی کو یاد کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ معرکہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، جو ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرات، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال ہے، امام حسین رضی اللہ عنہ اپنے پیروکاروں کے چھوٹے گروہ کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور حق و انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ امام حسین کی قربانی ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور اسلام کی اقدار کے دفاع کی لازوال یاد دہانی ہے،

یہ ہمیں بڑی مصیبت کے باوجود انصاف پر قائم رہنے کی اہمیت سکھاتا ہے۔ کربلا کے واقعات دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کو قربانی اور غیر متزلزل ایمان کے اقدار کو اپنانے پر آمادہ کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب ہم اس نئے ہجری سال کا آغاز کرتے ہیں تو یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ ہماری طاقت بحیثیت قوم ہمارے اتفاق و اتحاد میں مضمر ہے،یقینا ہم سب مل کر کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں اور اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل بنا سکتے ہیں،

ہمیں پاکستان میں موجود تمام افراد کو ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے مواقع فراہم کرنے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ کرے کہ یہ نیا ہجری سال ہمارے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے اور ہم ایک بہتر مستقبل کی طرف آگے بڑھیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کی عوام پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ہم سب کو مل جل کر ترقی، خوشحالی اور امن وسلامتی کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسلامی تاریخانصافصدر مملکتہجری کیلنڈر
Previous Post

قومی خزانے کو خسارے سے نقصان پہنچانے والے اداروں کی اصلاحات کا ترجیحی بنیادوں پر نفاذ یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

Next Post

توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نوٹس جاری

News Editor

News Editor

Next Post
توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نوٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading