پاکستان کے سابق کرکٹر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی مریم فیصل نے اسکاٹ لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا لی ہے، اور وہ اب آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں حصہ لے رہی ہیں۔
مریم فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کا آغاز اپنے نانا کی محبت اور حوصلہ افزائی سے کیا، جنہیں وہ ’بابا‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔ 19 سالہ مریم اب تک 1 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
مریم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا ایک خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ دیسی لڑکیاں کھیلوں میں کم آتی ہیں، شاید خاندانی دباؤ یا ذاتی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے۔