اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ بارشوں سے سندھ سمیت پورے ملک میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا کو اپنے حلقوں میں پہنچے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز کے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین ،میئر ڈپٹی میئر اور کونسلر ناگہانی صورت حال میں متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
آصف علی زرداری نیپنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں زراعت کو بہت زادہ نقصان پہنچا ہے۔بارشوں سے کھجور اور آم کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔