• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
روبوٹ

روبوٹ

سائنسدانوں کا مائع سے ٹھوس شکل میں ٹرمینیٹر طرز کا روبوٹ تیار کرنے کا دعوی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 28, 2025
in انٹرنیشنل, سائنس اور ٹیکنالوجی
0 0
0

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز ترقی جاری ہے، اور اب سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو مائع سے ٹھوس میں تبدیل ہو سکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے 1991 کی مشہور ہالی وڈ فلم ٹرمینیٹر2, ججمنٹ ڈے میں دکھایا گیا تھا۔

اس فلم میں خوفناک T-1000 روبوٹ، جو دھات سے مائع میں بدل کر رکاوٹوں کو عبور کر لیتا تھا، محض ایک تخیلاتی تصور تھا، مگر اب یہ حقیقت میں ممکن ہو چکا ہے۔ امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے محققین نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو مختلف اشکال میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ خودکار چھوٹے روبوٹس دراصل چھوٹے ہاکی پک جیسے ڈسک کی شکل میں ہوتے ہیں، جو مختلف حالات کے مطابق اپنی سختی اور لچک کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ حیرت انگیز روبوٹس مقناطیس، موٹرز اور روشنی کی مدد سے اپنی ساخت کو بدل سکتے ہیں، خود کو دوبارہ جوڑ سکتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو ٹھیک بھی کر سکتے ہیں۔ محققین نے اس حیرت انگیز ایجاد کے لیے قدرت سے تحریک حاصل کی۔ جیسا کہ انسانی جنین اپنی ابتدائی مراحل میں ایک نرم ساخت سے سخت اعضا جیسے کہ ہڈیوں اور دماغ میں ڈھل جاتا ہے، اسی اصول پر یہ روبوٹ کام کرتے ہیں۔ جرمنی کی ڈریسڈن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں فزکس آف لائف ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، اوٹگر کمپاس کے مطابق، زندہ اجسام کے خلیے اپنے ارد گرد ترتیب بدل کر سخت اور نرم اشکال میں ڈھل سکتے ہیں، جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔

ہم نے اسی مظہر کو روبوٹکس میں لاگو کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف اپنی شکل بدل سکتے ہیں بلکہ بھاری اشیا کو سہارا دے سکتے ہیں، انہیں اٹھا سکتے ہیں، اور خود کو مرمت بھی کر سکتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ روشنی کی مدد سے انہیں کسی بھی سمت میں حرکت دی جا سکتی ہے اور ایک مخصوص ترتیب میں ڈھالا جا سکتا ہے۔فی الحال، یہ روبوٹ انسانوں کے ذریعے کنٹرول کیے جا رہے ہیں، مگر اگر انہیں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے ذریعے چلایا جائے تو یہ خودمختار طریقے سے کام کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں، جو مستقبل میں روبوٹک ٹیکنالوجی میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ حیرت انگیز تحقیق اگرچہ سائنسی ترقی کے لحاظ سے ایک بڑی کامیابی ہے، مگر اس نے کچھ خدشات کو بھی جنم دیا ہے۔

فلم ٹرمینیٹر میں دکھایا گیا تھا کہ خودمختار روبوٹس انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اگر یہ روبوٹ مستقبل میں مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے تحت آ گئے تو کیا وہ ہمارے قابو میں رہیں گے؟۔یہ سوالات ابھی تحقیق طلب ہیں، مگر سائنس کی دنیا میں یہ پیش رفت یقینی طور پر ایک انقلابی قدم ہے، جو روبوٹکس، طب، تعمیرات اور دیگر صنعتی شعبوں میں غیر معمولی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ٹرمینیٹر طرزٹھوس شکلروبوٹسائنسدانوںمائع
Previous Post

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ

Next Post

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 57 افراد برفانی تودے تلے دب گئے،10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
برفانی تودے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 57 افراد برفانی تودے تلے دب گئے،10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading