• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن

زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمن

نفرت اور تصادم کی سیاست سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے، برداشت ،قومی مفاد کو ترجیح دے کر ہی ملک مخالف قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، امیر جے یو آئی کی وفود سے گفتگو

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 5, 2025
in پاکستان
0 0
0

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بردباری، اصلاحی طرز فکر اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا،نفرت اور تصادم کی سیاست سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے، جبکہ برداشت اور قومی مفاد کو ترجیح دے کر ہی پاکستان مخالف قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ شورکوٹ پر جماعتی عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام رواں ماہ ایک اہم اور اعلی سطحی جماعتی اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں اتفاقِ رائے خوش آئند ہے، تاہم ان کے باہمی اختلافات بھی ختم ہونا ضروری ہیں تاکہ ایک متحد سیاسی قیادت ملک کو درپیش چیلنجز کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں رہے اور صوبے میں کرپشن کے الزامات صرف سیاسی مخالفین کی باتیں نہیں رہیں بلکہ یہ عوامی سطح پر موضوع گفتگو بن چکے ہیں۔ملک میں بدامنی اور بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے مخلصانہ اور ذمے دارانہ اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی عمومی مجلس کا اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں یہ اہم فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا جماعت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کرے یا اپنے پلیٹ فارم سے اکیلے یہ سفر جاری رکھے۔انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کا مقصد آئین کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی اور عوامی وقار کی بحالی ہے اور اس مشن کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کیا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسٹیک ہولڈرزاصلاحیبردباریجمعیت علمائے اسلامذمہ دارانہزمینی حقائقملکی حالاتمولانا فضل الرحمن
Previous Post

عظمیٰ بخاری نے آئین پڑھا ہے؟ کہاں لکھا ہے صدر منظوری دیں گے؟ شرجیل میمن

Next Post

حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے' نواز شریف

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
نواز شریف

حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے' نواز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading