اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے بیٹھا ہے، الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے،
سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے، نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے نون لیگ لاہور ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، ووٹ کی عزت کے لئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی، آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے،
انہوں نے کہا کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلا گیا، یہ ہوتی ہے بہادری،مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے،
یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، ملک کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے۔









