اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ایک ماہ میں اتنی بلند سطح ہے۔
وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی نہ صرف ملک کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ معیشت میں جان ڈالنے کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال مارچ کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو خوش آئند ہے۔ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔