لاہور(کرائم رپورٹر)ریلویز پولیس نے کراچی سے لاہور آنے والی 2 کمسن لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لڑکیوں کو ریلوے اسٹیشن لاہور کینٹ میں پٹرولنگ کرتے ہوئے کانسٹیبل نے پوشیدہ حالت میں دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس پر لڑکیوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے والد کے نامناسب رویے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر آئی ہیں اور کراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔
پولیس اہلکار نے دونوں لڑکیوں کو تحویل میں لیکر تھانہ ریلوے اسٹیشن منتقل کیا اور کراچی میں رابطے کے بعد دونوں بچیوں کے والدین کو تلاش کرنے کے بعد دونوں کو انکے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں نوعمر لڑکیاں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں جن کی گمشدگی کے حوالے سے والدین نے تھانہ کورنگی کراچی میں ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی تھی