ممبئی (شوبز رپورٹر)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن سیف علی خان پر حملے پر آگ بگولہ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد روینہ ٹنڈن نے سیف علی خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحت یابی کیلئے کی دعاء کی ۔
سوشل میڈیا پر ردِعمل میں روینہ ٹنڈن نے لکھا ہے کہ محفوظ رہائشی علاقے میں مشہور شخصیات اور آسان ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ ممبئی کا علاقہ باندرہ حادثات، مافیا، تجاوزات، قبضہ مافیا، جرائم پیشہ عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
روینہ ٹنڈن نے سیف علی خان کیلئے اپنے پیغام میں جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں بالی ووڈ سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی بھارت میں اداکاروں کے سیکیورٹی معاملات پر غم و غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭