رونالڈو

رونالڈو نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی

ہیوسٹن(سپورٹس نیوز ) پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا رکارڈ قائم کردیا۔ رونالڈو 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ۔

پرتگال کے کپتان رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف پہلے ہاف میں دو گول اسکور کیے تھے۔واضح رہے کہ 41 سالہ رونالڈو 2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026 ورلڈ کپ میں گول کر چکے ہیں۔رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں