ماسکو (نیوز ڈیسک)روس کی جانب سے یوکرین میں میزائل حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین حکام نے دعوی کیا کہ روس نے رات گئے دارالحکومت کیف، وسطی اور جنوبی ریجن میں میزائل حملے کیے، جن میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔
حکام کا کہنا تھا کہ وسطی علاقے یومان میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 افراد ہلاک، 8 زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ وسطی شہر دنیپرو میں میزائل حملے میں ایک خاتون اور بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ کیف ریجن میں روسی کارروائی میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
یوکرین کی فوج نے دعوی کیا کہ فضائی دفاع نے کیف کے اردگرد فضا میں روس کے 21 میزائل اور 2 ڈرونز مار گرائے۔
٭٭٭٭٭