• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
روس

روس نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

News Editor by News Editor
جون 8, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) روس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن شرکت کرینگے،

پاکستان ہمارا دوست،قابل اعتماد شراکت دار ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں روس کے سفیردانیلا گانچ نے کہا کہ پاکستان اور روس نے بارٹر تجارت کیلئے ادائیگیوں کے آزاد ڈھانچے پر اتفاق کر لیا ہے جس سے دوطرفہ تجارت کیلئے ڈالر پر انحصار نہیں ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہم کسی تیسرے فریق کو ہرگز اجازت نہیں دینگے کہ وہ فیصلہ کرے کہ کہاں ہم تعاون کریں اور کہاں نہیں،

ادائیگیوں کا یہ نظام ہرگز امریکہ مخالف نہیں ہے بلکہ پاکستان اور روس کے باہمی مفاد میں ہے، پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن شرکت کرینگے، جیوپولیٹکل تبدیلیوں کی وجہ سے علاقائی تعان اور نئے اتحاد بننے کا عمل تیز ہو جائے گا،روسی سفیر نے کہا کہ نئی حقیقتوں کے پیشر نظر پاکستان اور روس اتحادی اور شراکت دار ہونگے، پاکستان کی بیرونی مالیاتی دبا ﺅکو کم کرنے کیلئے جو کچھ ہم کرسکتے ہیں وہ کر رہے ہیں بطور پیرس کلب ممبر کے ہم نے پاکستان کے قرضوں کو ری شیڈول کیا ہے،

امید کرتاہوں کہ روسی تیل سے پاکستانی عوام کو ریلیف ملے گا تاہم اس کا انحصار فریقین کی جانب سے روسی تیل کی تجارت جاری رکھنے پر ہے،ان کا کہنا تھا کہ روس پاک سٹیم گیس پائپ لائن علاوہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بھی تعمیر کرنے کیلئے تیار ہے تاہم حکومت پاکستان کو آزاد خودمختار ریاست کے طور پر سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اورروس کے درمیان تجارتی روٹ یاروس سے پاکستان تک گیس پائپ سمیت کئی امکانات موجود ہ ہیں لیکن پہلے پاک سٹیم اور ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ کریں۔

پاکستان کی اندرونی سیاست پر تبصر نہیں کرناچاہتے تاہم یہ واضح ہے کہ جو بھی پارٹی پاکستان میں بر سر اقتدار ہو، ہمارے بہترین تعلقات ہونگے، روسی ریاست اور عوام کے پاکستانی ریاست او ر عوام کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔کشمیر کا تنازع دو طرفہ ہے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے میز پر بیٹھنا چاہیے، اور مسئلے کو حل کرنا چاہیے کہ اگر دونوں فریق روس کو تنازع حل کرنے کیلئے درخواست کریں تو روس اپنا کردار ادا کرسکتاہے، روس اور پاکستان اس پر یقین رکھتے ہیں کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا آزادی اظہار نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ یوکرائن جنگ کا کوئی فوری حل نہیں دیکھ رہا، میدان جنگ میں روس کو شکست دینے کا خیال حقیقت پسندانہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کیلئے بہت خطر ناک ہوگا، روس اگر معاشی طور پر ایک سپر پاور نہیں ہے لیکن روس ملٹری اعتبار سے ایک نیوکلیئر سپر پاور ہے، روس کے سفیر ڈانیلا گانچ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ اور حقیقت پسندانہ تعلقات ہیں،

پاکستان ہمارا دوست،قابل اعتماد شراکت دار ہے ، پاکستان اورر وس کے دورمیان بین الاقوامی اداروں بشمول اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں بہترین سیاسی اور سفارتی روابط موجود ہیں، عوامی اور تجارتی سطح پر روابط میں روزبروز بہتری آرہی ہے، اگر ہم پاکستان کے مقام کو نظر انداز کریں تو یقینا یہ ایک غلطی ہوگی ، پاکستان 25کروڑ آبادی کا ملک ہے ، مسلم دنیا میں اثر و رسوغ بہترین ہے ، علاقائی او رتزویراتی صورتحال میں اہمیت واضح ہے ، پاکستان کا افغانستان میں بہت اثر ورسوخ ہے ۔

ہماری ایک دوسرے کے ساتھ دوطرفہ ہمدردی موجود ہے ، ہم ایک دوسرے کی عالمی سطح پر حمایت کرتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک ایک کشتی کے سوا ر ہیں، میں یہاں پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ روس سوویت یونین نہیں ہے ، روس ایک ترقی پذیر ملک ہے،روسی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور وس کے درمیان بین الاقوامتی کمیشن دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بہترین ہتھیارہے ۔

پاکستان اورتجارتی شعبے میں کافی ترقی کی ہے ، 1990کی دہائی میں پاکستان اور روس کی تجارت 100ملین ڈالر تھی ،جواب اوسطا 1ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، یقینا یہ پانچ گنا اضافہ ہے ۔ روسی تیل اور گندم پاکستان کو درآمد کی جار ہی ہے، اسی طرح پاکستان سے جینز، شرٹ ، ورلڈ کلاس کاٹن اور دیگر مصنوعات روس کو برآمد ہورہی ہیں جو کہ روسی مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔

روسی سفیر کا کہناتھاکہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اور روس کئی فورمز اور فارمیٹس پر ملکر کام کررہے ہیں ۔ جن میں ماسکو فارمیٹ اور افغانستان کے ہمسایوں پر مبنی فارمیٹ شامل ہیں ۔افغانستان کے ہمسایوں کے سمرقند میں ہونیوالے حالیہ اجلاس میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مستحکم اور محفوظ افغانستان سب کا مقصد ہے اور اس مقصد میں کامیاب ہونے کے امکانات واضح ہیں،

پاکستان کا افغانستان میں اثر و رسوخ واضح ہے اس کے علاوہ ہمارے افغان کھلاڑیوں کے ساتھ بھی روابط موجود ہیں،روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یک قطبی دنیا سے کثیر قطبی دنیا کی طرف تیزی سے منتقلی کی وجہ سے پاکستان اور روس کے درمیان قربتیں بڑھی ہیں ۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ عالمی سطح پر کیا ہورہا ہے یہ ایک غلبے کی کوشش ہے ۔

جب دنیا یہ دیکھتی ہے تو لوگ بھی اپنے راستے تلاش کرنے کیلئے کوشش کرتی ہے، یا تو وہ خو انحصاری پر آماد ہ ہوتے ہیں یا نمائشی اتحادیوں کے بجائے حقیقی اتحادیوں پر انحصار کرتے ہیں، مختصرا میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ جیوپولیٹکل تبدیلی کی وجہ سے علاقائی تعان اور نئے اتحاد بننے کا عمل تیز ہو جائے گا۔

نئی حقیقتوں کے پیشر نظر پاکستان اور روس اتحادی اور شراکت دار ہونگے ، صر ف اس لئے نہیں کہ ہم جغرافیائی اعتبار سے قریب ہیں بلکہ ہماری اقدار مشترک ہیں ۔پاکستانی اور روسی خاندانی اقدار کو اہمیت دیتے ہیں،سفیر نے کہا کہ علاقائی انضمام کے حوالے سے کئی منصوبے ہیں جن میں چین کا ون بیلٹ ون روڈ، روس کا یوریشین اکنامک یونین اور پاکستان کا کنیٹیویٹی منصوبہ ، سب کا مقصد ایک نام مختلف ہیں ۔

درحقیقت یہ علاقائی عوامل ہیں ، جو روابط میں قربت ، مختلف نوعیت کی انفراسٹکچر کے منصوبوں ،توانائی ، ٹرانسپورٹ انفراسٹکچر کا فروغ چاہتے ہیں ، اس اعتبار سے بھی ایک کشتی کے سوار ہیں ۔ پاکستان روسی منصوبےیوریشین اکنامک یونین میں شمولیت اختیار کرسکتاہے اسی طرح روس پاکستان کے کنیکٹیویٹی منصوبے میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے،

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی اعتبار سے دہشتگرد ی کے شعبے میں تعاون جاری ہے ، دونوں ممالک کے افواج میں روابط ہیں، وفود کے تبادلے، ملٹری اور انسداد منشیات تعلیم تعاون موجود ہے، 2014میں دوطرفہ ملٹری تعاون پر معاہدے پر دستخط ہوئے،دانیلا گانچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے روس میں نہایت قابل سفارتکار شفقت علی خان تجویز کیا ہے کہ ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے ایک آزاد پیمنٹ انفراسٹکچر قائم کیا جائے تاکہ ڈالر پر انحصار کو کم ہو،

روسی سفیر نے کہا کہ روس معاشی طور پر ایک سپر پاور نہیں ہے لیکن روس ملٹری اعتبار سے ایک نیوکلیئر سپر پاور ہے، لوگوں کو اس حقیقت سے آگاہ ہوناچا ہیے، جب وہ سوچتے ہیں کہ وہ روس کو میدان جنگ میں شکست دینگے تو انہیں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس سے عسکری کشیدگی میں شدت آ سکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بھارتپاکستانثالثیروسمسئلہ کشمیر
Previous Post

جنرل ہسپتال ایمرجنسی، صرف 8دنوں میں پچیس ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج

Next Post

ساڑھے 4ارب روپے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے اکاﺅنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوئیں ، عرفان قادر

News Editor

News Editor

Next Post
عرفان قادر

ساڑھے 4ارب روپے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے اکاﺅنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوئیں ، عرفان قادر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading