ماسکو: روس کے علاقے ریازن میں ایک فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک صنعتی ورکشاپ میں پیش آیا، تاہم حکام کی جانب سے دھماکے کی اصل وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔









