ماسکو (انٹرنیشنل نیوز)روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
روسی میڈیاکا کہنا ہے کہ اس ٹیلیفونک رابطے میں سعودی ولی عہد نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس پر صدر پیوٹن نے ریاض کی جانب سے ثالثی کی کوشش کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔









