• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
یوکرینی صدر

روسی فوجیوں نے مبینہ یوکرینی جنگی قیدی کا سرقلم کردیا،زیلنسکی کی کڑی تنقید

News Editor by News Editor
اپریل 14, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

ماسکو (انٹرنیشنل نیوز)روسی فوجیوں نے مبینہ طورپریوکرین کے ایک جنگی قیدی کا سرقلم کردیا ہے اوراس کی ویڈیوبنا کرسوشل میڈیا پرجاری کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین نے روس کا موازنہ داعش سے کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اس ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔سوشل میڈیا پر زیرگردش اس ویڈیو کی صداقت یا اصلیت کی فوری طورپرکسی خبررساں ایجنسی نے تصدیق نہیں کی ۔

اس میں وردی میں ملبوس ایک شخص کو یوکرین کے فوجیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی پیلے رنگ کی بازو کی پٹی پہنے ایک شخص کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کریملن نے اس ویڈیو کو خوفناک قراردیا لیکن کہا کہ اس کی صداقت کی جانچ پرکھ کی ضرورت ہے۔ماسکو ماضی میں اس بات سے انکار کرتارہا ہے کہ اس کے فوجی یوکرین کے ساتھ مسلح تنازع کے دوران میں مظالم ڈھاتے ہیں۔

یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایک ایسی چیز کو نظراندازنہیں کر سکتا کہ یہ درندے کتنی آسانی سے ہلاک کررہیہیں۔ہر چیز کی قانونی ذمے داری ہوگی۔ دہشت گردی کی شکست ضروری ہے۔یوکرین کے وزیرخارجہ دمتروکلیبا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ روسی فوجیوں کی یوکرین کے ایک جنگی قیدی کا سرقلم کرنے کی خوف ناک ویڈیو انٹرنیٹ پرگردش کررہی ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:یہ تومضحکہ خیزامر ہے کہ روس، جو داعش سے بھی بدتر ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے۔روسی دہشت گردوں کو یوکرین اور اقوام متحدہ سے نکال باہر کیا جانا چاہیے اورانھیں اپنے جرائم پر جواب دہ ہونا چاہیے۔عراق اور شام میں داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند 2014 سے 2017 تک اپنے زیرقبضہ علاقوں میں قیدیوں کے سر قلم کرنے کی ویڈیوز جاری کرنے کے لیے بدنام تھے۔ادھرماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ کہ ہم جعلی مواد کی دنیا میں رہتے ہیں، ہمیں اس فوٹیج کی صداقت کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔

پیسکوف کاکہنا تھا کہ پھر یہ دیکھنا ہوگا کہ آیایہ سچ ہے یا نہیں،کیا ایسا ہوا ہے؟ اوراگر ایسا ہوا ہے تو کہاں اور کس کے ذریعے ہوا ہے؟یوکرین کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر روسی فوج کے ایک اور ظلم کی تحقیقات کرے۔نائب وزیر دفاع حنا مالیار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس کی شناخت باضابطہ طور پرثابت نہیں ہو جاتی اس وقت تک فوجی کا نام عوامی طور پرظاہر نہ کریں۔

انھوں نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ ویڈیو کو آن لائن شیئر کرنا بندکردیں۔یوکرین کی داخلی سکیورٹی ایجنسی کا کہناتھا کہ اس نے ویڈیو پر مشتبہ جنگی جرم کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایس بی یو ایجنسی نے ٹیلی گرام پرلکھا کہ گذشتہ روز انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دکھایاگیا ہے کہ کس طرح روسی قابض اپنی وحشیانہ فطرت کا مظاہرہ کررہے ہیں اور یوکرین کے ایک قیدی کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کا سرقلم کررہے ہیں۔جنیوا میں یوکرین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نگرانی کے مشن نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ‘اس ہولناک’ ویڈیوپرحیران ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک جنگی قیدی کے مبینہ سرقلم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور ویڈیو میں یوکرین کے جنگی قیدیوں کی مسخ شدہ لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کوئی تنہا واقعہ نہیں ہے۔ان تمام واقعات کی مناسب تحقیقات ہونی چاہییں اورمجرموں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیشنل نیوزسرقلم
Previous Post

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Next Post

اقوام متحدہ ہمارے تمام فیصلوں کا احترام کرے، طالبان کا یو این سے مطالبہ

News Editor

News Editor

Next Post
طالبان

اقوام متحدہ ہمارے تمام فیصلوں کا احترام کرے، طالبان کا یو این سے مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading