• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

روسی صدر کے ساتھ دوستا نہ اور نتیجہ خیز بات چیت ہو ئی ہے ،چینی صدر

News Editor by News Editor
مارچ 22, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

ما سکو (نیوز ڈیسک)ماسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے صدر پیوٹن کے ساتھ دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی، دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیا اور بہت سے نئے اہم اتفاق رائے کا حصول ہوا، اگلے مرحلے کے لیے دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور مختلف شعبوں میں تعاون کی منصوبہ بندی کی۔

شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ انہوں نےصدر پیوٹن کے ساتھ گزشتہ10 سالوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں ترقی کی کامیابیوں کا جائزہ لیا اورہم اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوطرفہ دائرہ کار سے کہیں آگے ہیں اور انسانیت کے مستقبل کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں فریقین اچھی ہمسائیگی، دوستی اور باہمی تعاون کے اصول کے مطابق مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیں گے۔

نئے تاریخی حالات میں دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو وسیع اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھیں اور سمجھیں گے اور انسانی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں گے۔فریقین نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور روس اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول و مقاصد کی بنیاد پر بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم، برکس تعاون میکانزم اور جی 20 جیسے بین الاقوامی کثیر الجہت فریم ورک کے اندر تعاون کو گہرا کریں گے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں گے، کثیر قطبی عالمی نمونے کی تعمیر اور عالمی گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری قوت کو مضبوط بنائیں گے، خوراک کے عالمی تحفظ،توانائی کے تحفظ اور صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید تعاون کریں گے نیز مشترکہ طور پر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں گے.

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ماہ چین نے ایک دستاویز ، "یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف” جاری کی تھی۔ یوکرین بحران کے معاملے پر چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کےاصول و مقاصد پر عمل کیا ہے، ایک اصولی اور غیر جانبدارانہ موقف کی پاسداری کی ہے، پر امن مذاکرات پر زور دیا ہے اور چین ہمیشہ امن، مذاکرات اور تاریخ کے درست سمت میں ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینی صدردوستا نہروسی صدر
Previous Post

برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم بم فراہمی کرنے کا ارادہ، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

Next Post

چین اور روس کا اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

News Editor

News Editor

Next Post
چینی تجا ویز

چین اور روس کا اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading