لاہور(کامرس ڈیسک)روا ں مالی سال کے پہلے11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
دستاویزات کے مطابق جولائی تا مئی 15 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 17 ارب 62 کروڑ ڈالرسیزیادہ کی ٹیکسٹائل برآمد ہوئی۔
دستاویز کے مطابق سوتی دھاگہ، سوتی کپڑے، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر اور ٹاولزکی برآمد میں کمی رہی، ٹینٹ، ترپال، کینوس، ریڈی میڈ گارمنٹس، سلک، سینتھیٹک کلاتھ کی ایکسپورٹ بھی تنزلی کا شکار رہی ۔اس کے علاوہ خام کاٹن کی برآمد میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کا حجم 1 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا۔









