• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
پاکستان کاٹن

رواں سال کپاس کی دگنی پیداوار حاصل ہوئی، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

News Editor by News Editor
ستمبر 4, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی( کامرس ڈیسک) آج ملک میں کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں 98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 31اگست 2023 تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 30لاکھ 41ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ( پی سی جی اے ) کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 31اگست 2023 تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 23لاکھ 41ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 98فیصد زائد ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سندھ میں 136 فیصد ریکارڈ اضافے کے ساتھ 19 لاکھ 72ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی ہے جو خوش آئند ہے جبکہ پنجاب میں 52فیصد کے اضافے سے 10لاکھ 69ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث درآمدی روئی کی لاگت میں اضافے اور برآمدی آرڈرز بہتر ہونے کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان کے ساتھ ایک غیر ملکی فرم بھی رواں سال پاکستان سے بڑی مقدار میں روئی خریداری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فرم اب تک پاکستان سے ایک لاکھ 69ہزار گانٹھوں کی خریداری کرچکی ہے جبکہ ٹیکسٹائل ملز مجموعی طور پر اب تک 26لاکھ 15 ہزار گانٹھیں خرید چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ57ہزار گانٹھیں اب بھی قابل فروخت ہیں۔

احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کپاس سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جننگ فیکٹریوں میں آئی ہے جو 11لاکھ 85ہزار گانٹھوں کے مساوی ہے جس کی بڑی وجہ سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں ہونےو الی بڑی پیداوار ہے۔

احسان الحق کا کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسز کے نفاذ کے باعث پاکستان میں روئی کا غیر دستاویزی کاروبار بھی دیکھا جا رہا ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں رواں کاٹن ایئر کے دوران 7 سے 8لاکھ گانٹھوں کے مساوی روئی غیر دستاویزی فروخت کی گئی ہے جس کی بنیاد پریہ کہا جا سکتا ہے 31اگست تک پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیدوار 40 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاٹن جنرز نے ایف بی آر کی طرف سے جننگ فیکٹریوں میں ”ٹریس اینڈ ٹریکنگ“ سسٹم کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اس نظام کا دائرہ کار پورے ٹیکسٹائل سیکٹر تک بڑھایا جائے تاکہ پورا کاٹن سیکٹر اس سسٹم میں آنے سے ملکی معیشت مضبوط ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتیں 22ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی تھیں تاہم رواں ہفتےقیمتیں 21 ہزار روپے فی من تک گر گئیں جن میں دوبارہ تیزی متوقع ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پی سی جی اےکپاسملکی معیشت
Previous Post

چینی کی قیمت 200 روپے ہوگئی، عوام کی چیخیں نکل گئیں

Next Post

پر امن احتجاج کو زیر غور نہ لایا گیا تو تاجر اگلے مرحلے کیلئے بھی تیارہیں' اشرف بھٹی

News Editor

News Editor

Next Post
اشرف بھٹی

پر امن احتجاج کو زیر غور نہ لایا گیا تو تاجر اگلے مرحلے کیلئے بھی تیارہیں' اشرف بھٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading