• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
گن وائلنس

رواں سال امر یکہ میں گن وائلنس کے باعث 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے، گن وائلنس آرکائیوز

News Editor by News Editor
مئی 23, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) گزشتہ اختتام ہفتہ پر امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے جن میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ گن وائلنس آرکائیوز کی ویب سائٹ کی جانب سے 21 مئی کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں اب تک امریکہ میں فائرنگ کے 230 واقعات ہوچکے ہیں جن میں 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے۔ ان اعداد و شمار کی موجودگی میں یہ پوچھے بغیر نہیں رہا جا سکتا کہ اس ملک میں کیا غلط ہے؟

امریکہ میں گن وائلنس کے حوالے سے خبریں تقریباً ہر روز ہی نظروں سے گزرتی ہیں، لیکن ایک ماں کی حیثیت سے، جب بھی میں بچوں اور نوعمروں کو گن وائلنس کا شکار دیکھتی ہوں، مجھے خاص طور پر غصہ آتا ہے۔ صرف اس لیے کہ پڑوسی نے شکایت کی کہ صحن میں فائرنگ کرنے سے بچے کی نیند متاثر ہوتی ہے، اس مرد نے براہ راست پڑوسی کے گھر میں گھس کر بچوں سمیت 5 افراد کو بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غلط دروازے پر دستک دینے پر ایک 16 سالہ طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہائی اسکول کی دو طالبات کو غلط کار میں سوار ہونے کے بعد گولی مار دی گئی۔ ایک 6 سالہ بچی کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جب وہ گیند اٹھانے کے لیے پڑوسی کے گھر میں داخل ہوئی تھی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکہ میں قاتلانہ ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے والی بندوقیں ہر جگہ موجود ہیں، لیکن یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ لوگوں کو مارنے کی وجوہات آسان ہوتی جا رہی ہیں۔ اور اس نے عام لوگوں کے جینے کے حق کو سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے.

امریکہ میں گن وائلنس کی صورتحال کتنی سنگین ہے ؟ امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کو لے کر برطانیہ اور امریکہ کے محققین نے ایک مشترکہ تحقیق کی ۔ تحقیقی نتائج کے مطابق شکاگو کے آدھے باشندوں کو 40 سال کی عمر سے پہلے ہی فائرنگ کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا ہے، یعنی انہیں گولی مار ی گئی ہے یا انہوں نےدوسروں کو گولی مارتے دیکھا ہے۔ اوسط عمر جس میں یہاں رہنے والے پہلی بار گن وائلنس کا تجربہ کرتے ہیں وہ 14 سال ہے۔ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ امریکہ میں "بندوق کی ثقافت” "قاتل ثقافت” میں تبدیل ہوگئی ہے۔ امریکہ میں بندوقوں کے پھیلاؤ کے ساتھ 2020 سے گن وائلنس کار حادثات سے تجاوز کر کے امریکہ میں بچوں اور نوعمروں کے لئے موت کی نمبر ایک وجہ بن گئی ہے۔

سوال یہ ہے کہ اس ملک میں کیا غلط ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ بیمار ہو گیا ہے، اور یہ ایک معمولی بیماری نہیں ہے. گن وائلنس ایک وبائی مرض بن چکا ہے جو امریکہ کے ہر شہر اور محلے میں پھیل چکا ہے۔ لیکن اس بیماری کا علاج کیسے کیا جائے، ایسا لگتا ہے کہ اس کا کوئی نسخہ نہیں ہے۔ کیوں? سب سے پہلے اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی سیاسی نظام ناقص ہے.

گن وائلنس قابو سے باہر ہے، نہ صرف اس لیے کہ امریکی آئین میں بندوق رکھنے کے حق سے متعلق دوسری ترمیم میں ترتیب نو مشکل ہے،بلکہ اس کی وجہ امریکہ میں دونوں سیاسی جماعتوں کی "ویٹو سیاست” سے بھی تعلق رکھتی ہے، اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن جیسے مفاداتی گروہ بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گن وائلنس کے تحت امریکی معاشرہ بھی ایک شیطانی دائرے میں گر گیا ہے: سماجی سلامتی جتنی زیادہ افراتفری کا شکار ہوگی، اتنا ہی زیادہ امریکی بندوقیں خریدنے کا انتخاب کریں گے۔ لوگ جتنی زیادہ بندوقیں خریدیں گے، فائرنگ کے واقعات اتنے ہی زیادہ ہوں گے اور امریکہ میں فائرنگ کی آوازیں اور معصوم لوگوں کا خون یہ سب اس بات کا ثبوت ہے۔

گن وائلنس امریکہ میں سب سے سنگین معاشرتی مسائل میں سے ایک بن گیا ہے ، جس کے اثرات متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے کہیں زیادہ ہیں ، اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے ۔ سکولوں میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات نے بچوں پر ناقابل فراموش نفسیاتی سائے ڈالے ہیں اور یہ امریکی نوجوانوں میں اضطراب اور ڈپریشن کے بڑھتے ہوئے تناسب کی ایک بڑی وجہ بن گئی ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 75 فیصد امریکی نوجوانوں کے خیال میں فائرنگ ان کے ذہنی تناؤ کی بنیادی وجہ بن گئی ہے ، اور گن وائلنس کے بارے میں ان کے خدشات مطالعات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ”جب بھی میں کلاس روم میں جاتی ہوں، تو سب سے پہلے میں قریب سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرتی ہوں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کی ایک طالبہ ہرنینڈز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پوری طرح سے کلاس پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتی، اسے مسلسل ارد گرد دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا وہاں مشکوک لوگ موجود ہیں یا نہیں۔

کہا جاتا ہے کہ نوجوان کسی ملک کی مستقبل کی ترقی کی امید ہوتے ہیں، لیکن اگر نوجوان نسل ایسے غیر محفوظ سماجی ماحول میں گن وائلسن کی وجہ سے ہونے والے نفسیاتی صدمے کے ساتھ پروان چڑھتی ہے، تو امریکہ کا مستقبل واقعی تشویش ناک ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امر یکہگن وائلنس
Previous Post

جا پا ن کی جا نب سے جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج خوش آئند نہیں ہے، جرمن وزیر ما حو لیا ت

Next Post

عمران خان کے خلاف نیب تحقیقات کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

عمران خان کے خلاف نیب تحقیقات کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading