کراچی (کرائم رپورٹر)رمضان کے دوران کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان دو دکانیں لوٹ کر فرار ہوگئے، ایک ملزم نے سیلنڈر کی دکان لوٹی جبکہ دوسرے نے برابر میں ڈینٹر کے ورکشاپ میں لوٹ مارکی۔
لوٹ مار کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کیچہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ کی جاسکی۔دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔