• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
پھلوں

رمضان کی آمد کیساتھ فیصل آباد میں پھلوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں

News Editor by News Editor
مارچ 25, 2023
in کاروبار
0 0
0

مکوآنہ (کامرس ڈیسک)رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، پھلوں کی سرکاری قیمت کا نرخ نامہ جاری کر دیا جس میں پھلوں کے نرخ عام دنوں سے بھی کم مقرر کی گئی۔

پھلوں کا سرکاری نرخ نامہ تین کا پہاڑہ بن گیا، سرکاری قیمت میں تین کے عدد کی گردان ہے جسے موجودہ مالیاتی اور ادائیگی کے نظام کے تحت بھی عمل درآمد ممکن نہیں۔شہر بھر میں پھل کے ٹھیلوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں اور پھل فروش من مانی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔سرکاری نرخ نامے میں درجہ اول کیلے کی قیمت 173روپے درجن مقرر کی گئی تاہم سیزن نہ ہونے کی وجہ سے درجہ اول کیلے 250روپے اور اس سے زائد پر فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ درجہ دوم کیلے سرکاری قیمت 153روپے کے مقابلے میں 200روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔پپیتہ درجہ اول کی سرکاری قیمت 133روپے مقرر ہے تاہم درجہ اول پپیتہ 250روپے جبکہ درجہ دوم 118 روپے کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 180 سے 200روپے تک فروخت ہو رہا ہے امرود کی قیمت 108 روپے مقرر کر دی جبکہ مارکیٹ میں امرود کم سے 150 اور درجہ اول امرود 200روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

چیکو کی سرکاری قیمت 133روپے کلو مقرر کی گئی تاہم چیکو 200روپے کلو درجہ دوم 150روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔سرکاری نرخ نامے میں مقامی گولڈن سیب کی قیمت 192 اور درجہ دوم کی قیمت 172 روپے مقرر کی گئی جبکہ بازار میں گولڈن سیب درجہ اول 250روپے اور درجہ دوم 200روپے تک فروخت ہو رہا ہے خربوزہ درجہ اول کی قیمت 93روپے اور درجہ دوم کی قیمت 73روپے مقرر کر دی جبکہ شہر میں خربوزہ درجہ اول 200روپے اور درجہ دوم 120 روپے سے 140روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔سرکاری نرخ نامے میں تربوز کی قیمت 153روپے کلو مقرر ہے تاہم شہر میں تربوز 180سے 200روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ایرانی کھجور کی سرکاری قیمت درجہ اول 403 اور درجہ دوم 383روپے مقرر کی گئی تاہم ایرانی کھجور خوردہ سطح پر 550 سے 600 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

پرائس لسٹ میں کینو اور موسمی کی قیمت بھی مقرر کی گئی تاہم یہ قیمت کینو موسمی کے سیزن کے مقابلے میں بھی کم رکھی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لسٹ بازار کے رجحان، طلب و رسد کے توازن کو مدنظر رکھنے کے بجائے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر تیار کی گئی۔دوسری جانب، شہری انتظامیہ حسب معمول رمضان میں ناجائز منافع خوری روکنے میں ناکام ہے، گوشت اور مرغی کا نرخ نامہ بھی جاری کیا تاہم انتظامیہ اس نرخ نامے پر عمل نہ کروا سکی۔گائے کے گوشت کی قیمت 600روپے کلو ہڈی والا اور بغیر ہڈی 700روپے مقرر کی ہے تاہم شہر بھر میں گائے کا گوشت 650سے 700روپے اور بغیر ہڈی کا گوشت 850روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح، بچھیا کے گوشت کی سرکاری قیمت 750روپے ہڈی والا اور 900روپے بغیر ہڈی مقرر کیے گئے جبکہ شہر بھر میں بچھیا کا ہڈی والا گوشت 900 اور بغیر ہڈی کا گوشت 1000 روپے سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے بکرے کے گوشت کی قیمت 1400روپے کلو مقرر کی تاہم گزشتہ ایک سال سے بکرے کا گوشت 1700 سے 1800 روپے کلو فروخت ہوتا رہا جو ان دنوں 2000روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 570روپے کلو مقرر کی گئی تاہم شہر بھر میں مرغی کا گوشت کم سے کم 650روپے کلو فروخت ہو رہا ہی

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پھلوںرمضان
Previous Post

فیصل آباد یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم' رمضان المبارک کے ایام میں عوام پریشان

Next Post

ملک کو سالانہ اربوں ڈالرز کما کر دینے والا ٹیکسٹائل سیکٹر دیوالیہ ہونے کے قریب

News Editor

News Editor

Next Post
ٹیکسٹائل سیکٹر

ملک کو سالانہ اربوں ڈالرز کما کر دینے والا ٹیکسٹائل سیکٹر دیوالیہ ہونے کے قریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading