• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

احسن اقبال

رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا، احسن اقبال

ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی، پروگرام کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ہوئیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا،

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 4, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور شزا فاطمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی، پروگرام کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ہوئیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل میں نجی شعبے نے بھی اہم کردار ادا کیا، مستحق خاندانوں کو براہ راست رقم ادا کی گئی، وزیراعظم نے آج تمام ٹیم ممبرز کو مبارکباد دی، وزیر آئی ٹی شزافاطمہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سبسڈی کے حوالے سے اشیا کے معیار و شفافیت سے متعلق سوالات اٹھ رہے تھے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ڈیجیٹل طریقے سے مستحق خاندانوں کی مدد کریں گے، شفافیت سے مستحقین تک پیسے پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے تحت ان خاندانوں کو ریلیف ملا جو کسی اور پروگرام سے مستفید نہیں ہو رہے تھے، اگلے رمضان میں مزید شفاف طریقے سے مدد کی جائے گی۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کا آئیڈیاوفاقی وزیر آئی ٹی شزافاطمہ صاحبہ نے دیا جو کامیاب ہوا، ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، مستقبل میں اس نظام کو مزید بہتر کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ پہلی بار 20 ارب روپے کا منصوبہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مکمل ہوا، ہم پورے فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں جن کے پاس بینکس اکانٹس نہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے، تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کو ترقی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل والٹ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، تقریبا ساڑھے 9 لاکھ نئے ڈیجیٹل والٹ قائم کئے گئے، 19 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، بغیر لائن میں لگے ادائیگی سے عوام کو آسانی میسر آئی، 8 لاکھ سے زائد خواتین نے ڈیجیٹل والٹ استعمال کیا۔شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا اور تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پی ٹی اے اور سٹیٹ بینک نے بھی ہمیں بہت سپورٹ کیا، وزیراعظم کی ہدایت پرکنٹرول روم بھی قائم ہوا، 20 لاکھ سے زائد شکایات کو حل کیا گیا، آئندہ بھی اس ڈیجیٹل طریقہ کار کو تمام پروگرامز میں شامل کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احسن اقبالٹرانزیکشنڈیجیٹل پاکستانرمضان المبارکریلیف پیکیجمستحق خاندانوں
Previous Post

پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کی ہرممکن مدد کیلیے تیار ہے، شہباز شریف

Next Post

بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
پیپلزپارٹی

بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading