لاہور(کامرس ڈیسک)نان, روٹی اور بیکرز کی اٹیمز میں ایک بار پھر اضافہ، روٹی 13روپے سے 15اور 20روپے ہوگئی،بیکری کی اٹیمزمیں بھی 10سے 40روپے اضافہ کردیا گیا،
انتظامیہ خاموشی،تندور مالکان کا 13روپے روٹی فروخت کرنے سے انکار، نان ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی گیس مہنگی ہے نان اور روٹی سستی فروخت نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں انتظامیہ تجاوزت کے خلاف کارروائیوں مصروف ہے تو دوسری جانب نان، روٹی اور بیکرز مالکان نے ایک بار پھر نان،روٹی،ڈبل روٹی،بسکٹ،رس وغیرہسمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں اضافہ کردیاہے۔
حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کی جاری ہے،روٹی 13روپے کی بجائے 15اور20روپے نان20سے 50روپے جبکہ بیکری کی اٹیمزمیں بھی 10سے 40روپے اضافہ کردیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا،میدہ اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں پہلے سے کئی گناہ سستی ہے مگر انتظامیہ کی ناہلی کی وجہ سے منافع خوروں نے اضافہ کردیاہے اور ضلعی انتظامیہ خاموش ہے۔ جبکہ تندور مالکان کی نمائندہ تنظیم نان روٹی بیکرزایسوسی ایشن کے رہنما رانا عدنان خاں،ناظم خان،نعمت خاں،ساجدگل،میاں عمران کاکہناہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے اور کم پریشر کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائے اورایل پی جی مافیا سے جان چھڑائی جائے۔
تندور مالکان بھی غریب دکاندار ہیں ایسے حالات میں 13 روپے کی روٹی فروخت نہیں کرسکتے نان روٹی بیکرز ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے لیکن ان کے مسائل کو حل کیے بغیر تعاون ناممکن نظر اتا ہے۔ حکومتی اہلکار ان کے رویے اور چالانات نے نان روٹی بیکرز کو کو گلیوں میں احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل پی جی مافیا پورے ملک کو گیس کے بحران میں ڈالنے کا ذمہ دارہے۔گیس کی قیمتیں جان بوجھ کر آسمان تک پہنچا دی ہیں۔
پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے اہلکار اس سب کے ذمہ دار ہیں۔ نان روٹی کے شعبہ سے وابستہ تندور مالکان کو معاشی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی نے فیصل آباد شہر کی خدمت کرنے والے شعبے کو بہت زیادہ نقصان کر دیا ہے۔