لٹن داس

رضوان آﺅٹ ہوگیا تو پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا، لٹن داس کی ویڈیو وائرل

ڈھاکا (سپورٹس نیوز ) بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بنگلا دیش کی ٹیم نے نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست د یدی ، اس جیت کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے شان مسعود الیون کے خلاف اپنی مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے۔

میچ کے دوران محمد رضوان پر بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس شرمناک جملے کسے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لٹن داس کو یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں رضوان کی ساکھ بہت خراب ہے، اگر وہ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آﺅٹ ہو گئے تو وہ ملک میں قدم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں