ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم سکندر کی ہیروئن رشمیکا مندانا کی اپنی عمر کے ساتھ موازنے پر دلچسپ جواب دیا ہے۔
گزشتہ روز فلم کے ٹریلر کی تقریب کے دوران فلم بینوں اور سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے درمیان عمر کے فرق پر بحث پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا جب رشمیکا مندانا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کے والد کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر دوسروں کو کیا پرابلم ہے؟
انہوں نے مزید کہا ان کی شادی ہو جائے گی، بچے ہوں گے تو ان کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ممی کی پرمیشن تو مل ہی جائے گی۔ یاد رہے کہ سلمان خان کی عمر 59 سال ہے جبکہ رشمیکا 28 برس کی ہیں۔