پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔
رجب بٹ نے کال کے دوران سنجے دت کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا اور ساتھ ہی سدھو موسے والا کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
سنجے دت نے رجب کے جذبات کا شکریہ ادا کیا اور دونوں نے جلد ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی۔
یہ ویڈیو رجب نے اپنے وی لاگ میں شیئر کی، جس کا ایک کلپ مداحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں رجب بٹ جذباتی انداز میں کہتے ہیں کہ سنجے دت سے بات کرتے ہوئے ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، اور وہ خود کو سنجے کے سامنے "چھوٹا گینگسٹر” محسوس کر رہے تھے۔
رجب، جو حالیہ پرفیوم تنازع کے بعد بیرون ملک مقیم ہیں، اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آیا یہ ویڈیو کال کسی نئے اشتراک کا آغاز تو نہیں؟